سورہ فلق: حفاظت کی دعا
سورہ فلق: حفاظت کی دعا
سورہ فلق قرآن پاک کی ١١٣ سورہ ہے . یہ سورہ مختصر مگر بہت طاقتور دعا ہے۔سورہ فلق مکی سورہ ہے اور پانچ آیات پر مشتمل ہے۔ سورہ فلق میں ہمیں تمام شرور سے اللہ کی پناہ مانگنے کی تلقین کی گئی ہے . وہ شر جو ہماری ظاہری اور باطنی زندگی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
For Reading in English, Click here:
سورہ فلق کا ترجمہ
سورہ فلق کا پیغام
سورہ فلق میں ہمیں اس حقیقت کی یاد دلا ئی گئی ہے کہ دنیا میں نظر آنے والے اور چھپے ہوئے شر یعنی جھوٹ لڑائی موجود ہیں۔ ان سے بچاؤ صرف اللہ تعالیٰ کی حفاظت سے ممکن ہے۔
رب الفلق — اللہ تعالیٰ کو "صبح کے رب" کے طور پر یاد کرنا،یعنی تم فرماؤ میں اس کی پناہ لیتا ہوں جو صبح کا پیدا کرنے والا ہے۔
شر ما خلق — اس کی سب مخلوق کے شر سے۔
ہر مخلوق میں ظاہر ہے شر موجود ہو سکتا ہے، جیسے انسان، جانور، یا حالات۔
شر غاسق —اورسخت اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھاجائے۔ جیسا کے رات کے اندھیرے میں چھپے خطرات، چور، جانور، یا نفس کے وسوسے۔
نفاثات فی لعقد — اور ان عورتوں کے شر سے جو گرہوں میں پھونکیں مارتی ہیں ۔
اس میں جادو اور حسد کے روحانی اثرات سے بچنے کے لیے دعا سیکھائی گئی ہے ۔
حاسد اذا حسد —اور حسد والے کے شر سے جب وہ مجھ سے جلے۔ جیسا کے
انسان کی ترقی و کامیابی دیکھ کر جو حسد کرتے ہیں ان کے شر سے پناہ میں رہنے کی دعا ہے ۔
سورۃ الفلق کے فوائد
روحانی لچک
باقاعدگی سے تلاوت کرنے سے مشکلات حل ہوتی ہیں
برائی سے حفاظت
یہ سورت مختلف قسم کے نقصانات اور برائیوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
( غلط ) منفی اثرات کی صفائی
یہ غلط توانائیوں اور نقصان دہ ارادوں سے خود کو بچانے میں مدد کرتا ہے۔
ایمان کی مضبوطی۔
یہ اللہ کی حفاظت کی طاقت پر یقین کی مضبوطی دیتا ہے۔
سورہ فلق کی اہمیت
خلاصہ
سورہ فلق ایک طاقتور دعا ہے جو ہمیں روحانی اور جسمانی دونوں اقسام کے شر سے بچنے کی رہنمائی دیتی ہے۔ یہ ہمیں اللہ کی پناہ میں آنے، اپنی کمزوریوں کو تسلیم کرنے، اور ہر لمحے اس کی مدد پر بھروسا کرنے کا درس دیتی ہے۔
آئیے، سورہ فلق کو روزانہ کی دعا کا حصہ بنائیں اور اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں آجائیں۔
WhatsApp ➤ Link
Facebook Group ➤ Nazariya Point of View
Comments
Post a Comment